فردوس اعوان عامر لیاقت پر برس پڑیں ، دوٹوک الفاظ میں وارننگ دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انٖصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو صحرا پلس کہنے کے معاملے پر کہا ہے کہ عامر لیاقت جماعت کے ڈسپلن کو فالو کریں، ہم کچھ کہیں گے تو شکایت ہوگی۔پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار پنجاب کے کلچر کو سپورٹ کرنے جیپ ریلی میں گئے۔ سیاحت کو فروغ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں قومی اسمبلی کا رکن ہوں لیکن حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دوں گا۔عامر لیاقت نے کہا تھا کہ حفیظ شیخ میری جماعت کے نہیں ہیں، پہلے وہ ہماری جماعت میں آئیں، حلف اٹھائیں اور کچھ ماہ پارٹی میں گزاریں، بھر ووٹ کا مطالبہ کریں۔پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اجلاس میں سستے گھروں کا معاملہ زہر بحث رہا۔ وزیراعظم عمران خان کے سستے گھر مشن کو جلد مکمل کیا جا رہا ہے۔ کم آمدنی والے بھی اب اپنا گھر بناسکیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کابینہ کی ایل ڈی اے کو35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوش کو سراہاہے۔انہوں نے کہا کہ بینکوں سے 50 ہزار سے کم آمدنی والے ملازمین کو قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ کم تنخواہ والے ملازمین کو اپارٹمنٹس 20 سال کی آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ صحافیوں کو اس اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ صحافیوں کو جائز حقوق کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ 650 اسکوائر فٹ پر اپارٹمنٹ ہوگا جس کی قیمت 27 لاکھ 6 ہزار ہوگی۔فردوس عاشق نے کہا کہ ڈی جی خان اور میانوالی میں سیمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے۔ پنجاب میں کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کیلئےکمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔معاون خصوصی فردوس عاشق نے کہا کہ حکومت کرپشن کی سرجری کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ کوئی دماغ یا کسی اور چیز کی سرجری کرانا چاہتا ہے تو وہ اس کا اپنا فیصلہ ہے۔ سینیٹ انتخاب میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔ عمران خان کے پاس ہر قسم کا علاج کرنے کاعلم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں