انتہا پسندوں کی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے ایف سی پوسٹ پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں سپاہی اسدمہدی شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے ایف سی پوسٹ پر فائرنگ کی ، فائرنگ سے سپاہی اسد مہدی شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ رات این 85 ہائی وے ایف سی پوسٹ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔قبل ازیں بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کے

دوران 7 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعے میں دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی شیر زمان، جمال، عبدالروَف، فقیر محمد، نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل اور عبدالوکیل شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا تھا۔ آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں تحویل میں لے لی گئی تھیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں