محمد رضوان کی دوران میچ نماز کی ادائیگی ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پانی کے وقفے میں نماز پڑھنے کرنے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں محمد رضوان نے گراونڈ میں ہی مغرب کی نماز ادا کی۔خیال رہے کہ رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے پہلے رضوان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی۔دورہ نیوزی لینڈ کے دوران

محمد رضوان نے نیپیر میں 89 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔واضح رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں۔اس کے علاوہ محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے دوسرے وکٹ کیپر بلے باز بھی ہیں۔رضوان نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹوینٹی میچ کے دوران سر انجام دیا تھا۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنی اننگز میں چھ فلگ شگاف چھکے لگائے اور 63 گیندوں پر 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں