پی ڈی ایم کے اسلام آباد دھرنے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا حیران کن بیان سامنے آگیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )معروف صحافی غریدہ فاروقی نے ڈی جی ایس پی آر جنرل بابر افتخار سے ہونے والی گفتگو کی تفصیلات بتا دیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل بابر افتخار سے آج لاہور میں ملاقات ہوئی ۔کشمیر پالیسی تیسرےآپشن پرسوال کیا۔جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نےجواب دیاکہ پاکستان کی کشمیرپر اقوامِ متحدہ استصوابِ رائے کے علاوہ کوئی تیسری آپشن نہیں۔وزیراعظم کا بیان well thought out نہیں تھااور ایسی کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے آج ملاقات میں آرمی

چیف کےامن کے پیغام (اور وزیراعظم کے بھی کشمیر ڈے پیامِ امن)بارےسوال کیا کہ کیا بھارت کے ساتھ موجودہ حالات میں مذاکرات ہو سکتےہیں؟جس پر انہوں نے کہا کہ ہم بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں اگرچہ موجودہ حالات سازگار نہیں۔نئی امریکی انتظامیہ آنے کے بعد کے امن مذاکرات کیلئے پاکستان کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔ جنر ل بابر افتخا نےجواب دیا کہ کچھ بات ہم نے بھی نئی امریکی انتظامیہ سے کی ہے۔سوال کیا کہ کیا بات؟ جواب دیا کہ کشمیر کے حوالے سے کہ ہم پُرامن تصفیہ چاہتے ہیں۔غریدہ فارقی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پی ڈی ایم اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے جنرل بابر افتخار سےسوال کیا۔ انہوں نے دوٹوک اورمضبوط جواب دیاکہ دھرنا کہیں پر بھی نہیں ہونا چاہئیے اور یہ کہ ھماراconcern سیکورٹی کے حوالے سے ہے۔ سوال کیاکہ اگر حکومت آرمی سے سیکورٹی کےحوالےسے درخواست کرے تو؟ جس کا انہوں نے جواب دیاکہ ہم حکومتی احکامات کے آئینی پابند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں