عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا، وجہ کیا بنی ، حیرن کن تفصیلات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے تاہم ضمنی انتخابات مکمل ہونے کے بعد عثمان ڈار دوبارہ معاون خصوصی کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومتی عہدہ رکھتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار کو نوٹس جاری کیا تھا، الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار کی ڈسکہ میں انتخابی امیدوار کے ہمراہ موجودگی الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں ڈسکہ کے مقامی آفس پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات کی مہم حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے

ارکان انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ انتخابی مہم میں اپوزیشن جماعتوں کے منتخب ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی، جن میں احسن اقبال، رانا ثناء، خرم دستگیر، جاوید لطیف بھی شامل ہیں۔یاد رہے این اے 75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا معرکہ 19 فروری کو سجے گا۔ علی اسجد ملہی تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 8 قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر ضمنی انتخابات کا فیصلہ کیا تھا۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 سیالکوٹ اور این اے 45 اورکزئی، صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 51 گجرانوالہ، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر، پی ایس 52، پی ایس 43 سانگھڑ، پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین کی نشست خالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں