پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک دن ، 62افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار تاحال جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 64 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 128 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 591 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 757، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 758، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 786، بلوچستان میں 18 ہزار 891،

گلگت بلتستان میں 4 ہزار 920، اسلام آباد میں 42 ہزار 188 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 291 کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 948 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 157، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 970، اسلام آباد میں 481، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 197 اور آزاد کشمیر میں 273 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔ جبکہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 74 لاکھ 2 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 23 لاکھ 50 ہزار 919 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔ 24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں