سینیٹ الیکشن میں پیسے لینے کی ویڈیو کا معاملہ،و زیراعظم نے اہم ترین وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سینیٹ ویڈیو اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث خیبرپختون خوا کے وزیر قانون مستعفی ہوگئے۔ وزیرقانون سلطان محمدخان نے اپنااستعفی وزیراعلی محمودخان کوارسال کردیا ۔استعفے میں انہوں ںے لکھا ہے کہ جوویڈیو منظرعام پرآئی ہے اس کے بعد میرافرض بنتاہے کہ مستعفی ہوجائوں۔ آپ کی ٹیم اوروزیراعظم عمران خان کے پیروکارکے طورپرکام کرنامیرے لیے باعث عزت رہا۔ میں غیرمشروط طوپرہرقسم کی انکوائری کے لیے خودکوپیش کرتاہوں,ان شاء اللہ میں اس معاملے میں سرخ رو رہوں گا اورانصاف ہوکررہے گا۔تاہم سلطان محمد خان کے

استعفے میں تیکنیکی غلطی سامنے آئی ہے ۔ انہوں ںے استعفی گورنرکی بجائے وزیراعلی کے نام ارسال کیاہے۔حالاں کہ صوبے میں وزراء سے حلف بھی گورنر لیتاہے اوروزراء چھٹی بھی گورنرہی سے لیتے ہیں اسی طرح کوئی بھی وزیراپنے عہدہ سے مستعفی ہوناچاہے تواپنااستعفی بھی گورنرکوارسال کرتاہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2018ء کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے پر ایکشن لیتے ہوئے وزیر قانون خیبر پختونخوا سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔صوبائی وزیر قانون سلطان محمد کی 2018ء سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے بدلے پیسے لینے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ سلطان محمد اس وقت قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی تھے۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو اس اہم معاملے پر احکامات جاری کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔اس بات کی تصدیق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے خبیر پختونخوا کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کو احکامات دے دئیے ہیں۔ اس بات کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں