تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بھی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، نازش الطاف

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما نازش الطاف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بھی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف سرخرو ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے حکمرانوں نے یہاں کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، میرٹ کی دعویدار حکومت نے ہر فیلڈ میں سیاسی کارکنوں کو بھرتی کرکے اداروں کا اپاہچ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو برباد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، نازش الطاف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کرنے کیلئے مخصوص نشستوں

میں اضافہ کیا جائے، زیادہ سے زیادہ خواتین اسمبلی میں آئیں گی تو خواتین بااختیار ہونگی، ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا نظریہ ہے کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنایا جائے،تحریک انصاف میں خواتین کو جو مقام حاصل ہے وہ کسی دوسری جماعت میں نہیں، تحریک انصاف میں خواتین براہ راست فیصلہ سازی کے عمل میں شریک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں خواتین عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچا رہی ہیں، بڑی شخصیات تحریک انصاف کا رخ کررہی ہیں، پارٹی نے اچھے لوگوں کو لینے کیلئے اسٹیرئنگ کمپٹی بنارکھی ہے، تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنا کر کرپٹ عناصر کا احتساب کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں