خبردار اگر کوئی آگے آیا تو اُسے بھون دینگے، حادثے کے بعد کشمالہ طارق کےگارڈز کی لوگوں کو دھمکیاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں کشمالہ طارق کے قافلے سے گاڑی کی ٹکر کے واقعہ پر مزید انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی صدیق جان نے بتایا کہ نور الامین دانش ایک کرائم رپورٹر ہیں ، انہوں نے اس واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ اُس رات وہ بھی اُسی طرف سے آ رہے تھے جہاں سے کشمالہ طارق کی گاڑیوں کا قافلہ آیا تھا اور جس میں کشمالہ طارق کا بیٹا اور باقی سب لوگ تھے۔نور الامین نے کہا کہ جیسے ہی یہ گاڑیاں ہمارے پاس سے گزریں تو ہمیں ایسے لگا کہ جیسے کوئی ہوائی جہاز ہمارے

پاس سے گزر کر گیا ہے۔ جیسے ہی ہم آگے اشارے پر پہنچے اُس وقت حادثہ ہو چکا تھا۔ ان کی ایک گاڑی ائیر بیگز کُھلنے اور لاک ہونے کی وجہ سے رُک گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں مجبوراً رُکنا پڑا۔جیسے ہی یہ لوگ رُکے ، پولیس اور ریسکیو کے آنے سے پہلے ان کے اپنے لوگ وہاں پہنچ چکے تھے۔صدیق جان نے بتایا کہ تمام لوگوں کو کہہ دیا گیا تھا کہ کوئی آگے نہیں آئے گا، اگر کسی نے آگے آنے کی کوشش کی تو اسے بھون کر رکھ دیں گے۔ صدیق جان نے بتایا کہ یہ تمام ویڈیو نور الامین نے ہی بنائیں کیونکہ وہ ایک رپورٹر تھے اور انہوں نے ہمت کا مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں