وزیراعظم عمران خان کا مستعفی ہونے کا اعلان، اپوزیشن کو کیا پیشکش کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے لیڈر قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں تو میں اپنا استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہی۔ کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کے استعفوں کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے ذکر پر وزیراعظم نے اپنے استعفے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رہنما قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں، میں استعفی دینے کو تیار ہوں۔ نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان ملک کا لوٹا پیسہ واپس کریں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ استعفے دینے کے لیے ہمت اور جرات چاہیے جو ان میں نہیں،

اگر ان میں استعفے دینے کی ہمت ہوتی تو این آر او کرکے ملک سے نہیں بھاگتے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کیا نہ لوگوں کو اکٹھا کر سکی۔ پوری زندگی جھوٹے وعدے کیے اور اس بار بھی استعفوں کا جھوٹ بولا۔ استعفے دینے کیلئے اخلاقی جرات اور کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔کابینہ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ آئندہ ہفتے زمین کے معاملے پر نئی تجاویز دیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوسائٹی کی غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیا تھا ، عدالت نےسوسائٹی کےمستقبل کیلئےسی ڈی اےکوفیصلے کی ہدایت کی تھی ، ہائیکورٹ کےاحکامات پرمعاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے بھی رکھا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کووزراکی پارلیمنٹ اجلاسوں میں حاضری کی رپورٹ پیش کی گئی ، جس پر وزیراعظم نے عمر ایوب اور حماد اظہر کی پارلیمانی کارکردگی کی تعریف کی۔وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراکوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ پوری قوم کانمائندہ فورم ہےجہاں ہروزیرجوابدہ ہیں، جمہوریت مضبوط کرنی ہےتوپارلیمنٹ کومضبوط بناناہوگا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے جی الیون سگنل پر حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعےسے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی۔عمران خان نے وزرا کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا وزرا سیکیورٹی کے نام پر سرکاری وسائل کا غیرضروری استعمال نہیں کر سکتے ، وزراکے پاس کتنی سیکیورٹی ہے؟ رپورٹ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں