سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 امریکی ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1860 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں

350 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 300 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 97 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 62 روپے تھی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے اثرات سعودی عرب پر بھی پڑے۔ مملکت میں 24 قیراط سونا فی گرام 224 ریال پر فروخت ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں