اہم ترین وفاقی وزیر کورونا کا شکار ہوگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کرلیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے پیغام میں تمام افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔دوسری جانب ملک میں 24 گھنٹوں میں 1615 افراد

میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جب کہ 26 افراد جان کی بازی ہارگئے۔این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 1615 افراد میں کورونا وبا کی تصدیق ہوئی جب کہ 26 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 33,493 ہے، تاحال کورونا کے 5 لاکھ 1 ہزار 252 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 لاکھ 46،428 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 34،785 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھرمیں کورونا سے تاحال 11,683 اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں