8سال بعد پہلی مرتبہ ملکی برآمدات مسلسل کتنے ارب ڈالرز سے زائد ہوگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 8 سال کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی برآمدات مسلسل 4 ماہ کے دوران 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیر برائے تجارت کا کہنا تھا کہ ہماری برآمدات میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔ 8 سال کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی برآمدات مسلسل چار ماہ کے دوران 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوری 2021 میں پاکستان کی برآمدات 8 فیصد بڑھ کر 2.135 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ سال جنوری میں برآمدات 1.978 ارب ڈالر تھیں۔عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات 5.5 فیصد بڑھ کر 14.245 ارب ڈالر ہوگئیں۔ گزشتہ مالی سال میں اسی دوران یہ برآمدات 13.5 ارب ڈالر تھیں۔ ہمارے پرعزم برآمدکنندگان نے کورونا وائرس وبا اور بیرونی منڈیوں میں مندی کے باوجود برآمدات بڑھائیں۔ میں اس پر برآمدکنندگان کو مبارکباد ک پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں