کم سن ملتانی بچہ ایک مرتبہ پھرسے گاڑی لے کر نکل گیا، ویڈیو وائرل

ملتان (نیوز ڈیسک) کمسن ملتانی بچہ ‘’عادی ڈرائیور ‘’ نکلا، فہد کی گاڑی چلاتے ہوئے ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ ایم پی اے کی پلیٹ بھی واضح، والد نے چند روز قبل پولیس کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دینے کا حلف نامہ جمع کرایا تھا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں کمسن بچے کی گاڑی چلاتے ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ پانچ سالہ فہد ننھے دوست کے ساتھ اپنی اور لوگوں کی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر پھر نکل پڑا۔ ویڈیو میں گاڑی پر لگی ایم پی اے کی پلیٹ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ ایک ہفتہ پہلے بھی بچے کی بوسن روڈ پر میٹرو پل کے نیچے گاڑی چلانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ویڈیو پبلک ہونے پر انتظامیہ ایکٹو ہوئی اور تلاش

شروع کردی اور بالآخر بچے کی شناخت کے بعد 28 جنوری کو ملتان میں لینڈ کروزر چلانے والے 5 سالہ بچے کے والد کو پولیس نے ایک ہزار روپیہ جُرمانہ کیا تھا۔ بچے کے والد نے سی ٹی او ملتان کو بیان حلفی جمع کروایا جس میں 5 سالہ بچے کے والد نے پولیس کو اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ بچہ آئندہ گاڑی نہیں چلائے گا۔ بعد ازاں اس ننھے ڈرائیور سے متعلق انکشاف ہوا کہ گاڑی چلانے والا ننھا بچہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ 269 سردار اظہرعباس چانڈیہ کا پوتا ہے۔ پانچ سالہ بچے فہد کے والد مظہر عباسی ایم پی اے اظہر چانڈیو کے صاحبزادے ہیں اور چانڈیہ چوک منڈا مظفر گڑھ کے رہائشی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں