وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی اہم ترین ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے.ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 25 جنوری کو بھی وزیراعظم اور پاک فوج کے سربراہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ قومی قیادت کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ سال 24 دسمبر کو آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ نے وزیراعظم سے اہم ملاقات کی تھی۔ قومی قیادت کے درمیان ملاقات میں مادر وطن کے بھرپور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔قومی قائدین کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سمیت علاقائی اور خطہ کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس اہم ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارجیت پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں