پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی، فی کلو قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا، ہوشرباتفصیلات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر، ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے کا اثر اب دیگر مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ایل پی جی گیس بھی مہنگی ہوگئی۔2 روز قبل ایل پی جی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ بتایا گیا تھا کہ سردی کے موسم کی شدت میں کمی کی وجہ سے گیس کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ تاہم اب عام عوام کے استعمال کی ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت میں 10

روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔ اوگرا نے فروری کے ماہ کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ اس وقت 11 کلو کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 122 روپے سے زائد کے اضافے سے 1863 روپے مقررکر دی گئی ہے، جبکہ فی کلو قیمت 10 روپے 38 پیسے اضافے سے 157 روپے 89 مقرر ہوگئی۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق بھی ہوگیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 70 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں دو روپے 88 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 54 پیسے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کی اجازت دی ہے۔بیان کے مطابق ’وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی مجوزہ سفارشات کے برعکس عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی منظوری دی۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں