تحریک انصاف کی سرگرم رکن طیبہ بتول سیکرٹری ٹریننگ اینڈ پرنٹنگ پشاور ریجن تعینات، نوٹیفکیشن جاری

پشاور(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی سرگرم رکن طیبہ بتول کو سیکرٹری ٹریننگ اینڈ پرنٹنگ پشاور ریجن تعینات کردیا گیا ہے، تحریک انصاف پشاور ریجن کی طرف سے ان کی باقائدہ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ،طیبہ بتول نے پشاور یونیورسٹی سے ایم ایس سی اکنامکس کررکھا ہے اور وہ حیات آباد میں پارٹی کی سرگرم کارکن ہیں ، دوہزار تیرہ سے اب تک وہ پارٹی کے بے شمار پروگرام منعقد کروا چکی ہیں، وہ احساس انڈر گریجویٹ پروگرام کی ایکٹیو ممبر بھی رہی ہیں، طیبہ بتول دو ہزار تیرہ اور اٹھارہ کے الیکشن میں این اے چار، این اے تیس ، این اے ایک سو پانچ اور پی کے تہتر میں پارٹی کیلئے بھرپور الیکشن مہم کرچکی ہیں، ان انتخابات میں پارٹی کو جتوانے

میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا، سیکرٹری ٹریننگ اینڈ پرنٹنگ منتخب ہونے پر طیبہ بتول نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے، پی کے نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طیبہ بتول کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے اس عہدے کیلئے میرا انتخاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ عہد کرتی ہیں کہ پارٹی منشور اور چیئرمین کے وژن کی ترویج کیلئے کام کروں گی، خواتین کی سیاسی تربیت میں اپنا کردار ادا کروں گی، خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت ناگزیر ہے، ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف میں خواتین کو وہ مقام دیا جاتا ہے جو کسی اور پارٹی میں خواتین کو نہیں دیا جاتا، خواتین کو برابر مواقع دے کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں