سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والاہے، اسد عمر کا اپوزیشن پر طنز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے ، جو استعفے مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنے تھے کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لئیے؟ ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اسد عمر نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے ، چلو جو ہم سے مانگے تھے اور جو کبھی ملنے نہیں تھے وہ چھوڑو، وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنے تھے وہ کہاں گئے؟؟؟ کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لئیے۔۔‘‘ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں #استعفی_عمران_کا_ہاہاہاہا بھی استعمال کیا جو کہ آج ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی بنا ہوا ہے ۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے 31 جنوری کا دن استعفے

طلب کرنے کا دن طے کیا گیا تھا، جبکہ اب اپوزیشن سینیٹ انتخابات کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے جبکہ پی ڈی ایم کا اگلا اجلاس 4 فروری کو طلب کیاا گیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ’’معاشی سطح پر مزید اچھی خبریں سامنے آ رہی ہیں ۔ افراط زر کو کم کرنے کی ہماری کوششیں اب نتائج دکھا رہی ہیں۔ ہماری حکومت کے قائم ہونے کے مقابلے میں اب مہنگائی اور بنیادی افراط زر کی مجموعی شرح کم ترین سطح پر ہے۔ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں