وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو خاص ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ’’معاشی سطح پر مزید اچھی خبریں سامنے آ رہی ہیں ۔ افراط زر کو کم کرنے کی ہماری کوششیں اب نتائج دکھا رہی ہیں۔ہماری حکومت کے قائم ہونے کے مقابلے میں اب مہنگائی اور بنیادی افراط زر کی مجموعی شرح کم ترین سطح پر ہے۔میں نے اپنی

معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ‘‘اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی ملک میں مہنگائی میں کمی سے متعلق اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بنیادی افراط زر کی شرح پانچ اعشاریہ چار فیصد تک نیچے آچکی ہے، جنوری میں افراط زر حوصلہ افزا رہا، کنزیو پرائس انڈیکس اور اشیائے خورونوش کی مہنگائی مجموعی طور پر سات اعشاریہ چھ فیصد تک رہیں ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت آنے سے پہلے افراط زر کی شرح سے آج کی افراط زر بہتر صورتحال میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں