سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی ہائوسنگ کالونی کیخلاف کریک ڈائون

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ انتظامیہ کا سینیئر لیگی رہنما خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کریک ڈاؤن ۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر مسمار کردیے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ انتظامیہ نے خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر مسمار کردیے ہیں ۔سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران لیگی رہنما کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر کو مسمار کردیا گیا ہے۔سوسسائٹی کیخلاف آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری سمیت کارپوریشن کی400 سےزائد گاڑیاں شریک ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے

سیالکوٹ پولیس نےپورے علاقےکو گھیرے میں لے لیا ہے۔ لیگی رہنما کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کارروائی کی اطلاع ملنے پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں لیگی کارکنان کی جانب سے مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی، اس موقع پر پولیس اور مسلم لیگ ن کےکارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔اس حوالے سے سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر نے کہا کہ لیگی رہنماؤں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے، دفاتر کےاندر6کروڑ32 لاکھ روپےموجودتھے جو نہیں نکالنےدئیےگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں کھوکھر پیلس کے گرد سرکاری زمین پر واقع غیر قانونی زمین واگزار کروانے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا ۔جس میں لاہور انتظامیہ نے کھوکھر پیلس کے قریب سے ایک ارب سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروائی تھی ۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شاباش کے قابل ہیں جنہوں نے لاہور سے اس قبضہ مافیہ سے قبضہ چھڑایا، جبکہ لیگی رہنما مریم نواز نے اس کارروائی کو ذاتی دشمنی کہا اور الزام لگایا کہ حکومت ہمارے لوگوں کی وفاداریاں بدلنے کے لیے ان کیخلاف کارروائی کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں