چھٹی کے دن انتہائی افسوسناک خبر، 34پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس مزید 34 زندگیاں نگل گیا، وبا سے اموات کی تعداد11 ہزار657 ہو گئی، ایک ہزار 599 نئے مریض بھی سامنے آ گئے، کورونا سے متاثرہ 2 ہزار125 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کی دوسری لہر بھی خطرناک، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 34 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار657 ہو گئی ہے۔ وائرس سے متاثر ایک ہزار 599 مریض بھی سامنے آئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 182 تک پہنچ گئی۔ ملک میں اب تک 5 لاکھ 44 ہزار 813 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے

مطابق سندھ میں 2 لاکھ 46 ہزار 437، خیبرپختونخوا 66 ہزار 953، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار 353 کیسز ہیں۔اسلام آباد میں 41 ہزار359، بلوچستان میں 18 ہزار 815، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 988 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 908 ہو گئی ہے۔ کورونا سے متاثر 2 ہزار 125 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار737 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار992، خیبر پختونخوا ایک ہزار 897، اسلام آباد میں 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 260 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں