وفاقی حکومت نے ایک سال کے دوران کتنے ارب ڈالرز قرض واپس کردیا، بڑی خوشخبری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایک سال کے دوران ساڑھے 14ارب ڈالرز سے زائد کا قرض واپس کر دیا، حکومت کی جانب سے مالی سال 2020 کے دوران 11.345ارب ڈالر قرضوں کا اصل زر جبکہ 3.233ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے غیر ملکی قرضوں کا بوجھ کم کرنے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران حکومت نے بڑی تعداد میں غیر ملکی قرضہ واپس کر دیا۔ یہ قرضہ ایسے وقت میں ادا کیا گیا جب پاکستان کرونا بحران کا سامنا کر رہا تھا۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران

3.593ارب ڈالرز کے غیر ملکی قرضے ادا کئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق قرضوں کی ادائیگی قومی معیشت پر ایک بڑا بوجھ ہے جن کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ مالی سال کے دوران پاکستان نے ماضی میں حاصل کئےگئے 14.578ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی ہے۔ جولائی تا ستمبر2020کے دوران پاکستان نے قرضوں کے اصل زر کی مد میں 2.934ارب ڈالر جبکہ مختلف غیر ملکی قرضوں پر سود کی مد میں 659ملین ڈالرز کی ادائیگیاں کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2020میں 11.345ارب ڈالر قرضوں کا اصل زر جبکہ 3.233ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں