اداکار شان کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی شوبز سے تعلق رکھنے والی ایک اور مایہ ناز شخصیت دنیا سے رخصت ہوگئی۔ ماضی کی مقبول اداکارہ اور اداکار شان کی والدہ نیلو بیگم انتقال کر گئی ہیں۔اداکار شان نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نیلو بیگم کافی عرصے سے شدید علیل تھیں، انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا اور ان کا علاج جاری تھا۔ تاہم ہفتے کے روز وہ اس جہاں سے کوچ کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز اتوار لاہور میں ادا کی جائے گی۔نیلو 12سال کی عمر میں بھوانی جنکشن سے فلمی صنعت میں قدم رکھنے

والی اداکارہ تھیں، نیلو نے کئی یادگارفلمیں دیں۔ فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گانا”آئے موسم رنگیلے سہانے“اُن کی پہچان بن گیا۔سرگودھا کی نواحی قصبے بھیرہ کے مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولنے والی سنتھیا الیگزینڈر فلمی دنیا کی نیلو بنی۔نیلو کافلمی کیرئیر ہالی وڈ کی مشہور فلم بھوانی جنکشن سے شروع ہوا لیکن انہوں نے شہرت پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ سے پائی۔شاہ ایران کے سامنے رقص کے لئے مجبور کرنے پر نیلو نے خواب آور گولیاں کھا لیں جس پر نامور شاعر حبیب جالب نے نظم لکھی۔نیلو نے معروف ہدایتکار ریاض شاہد سے شادی کی اور اپنا نام عابدہ رکھا۔آج کا سپر اسٹار شان اُن کا صاحبزادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں