فواد چوہدری نے اپنی حکومت کی بڑی ناکامی کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت نظام انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکام رہی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ نظام انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکامی کی وجہ سے بھی پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں اضافہ ہوا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم بہت بار وزارت قانون کو اصلاحات لانے کا کہہ چکے ہیں مگر اس کی رفتار بہت سست ہے۔دریں اثنا وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو اور اْن کے شوہر محمود چوہدری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس ضمن میں فواد چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سب سے پہلے بختاور بھٹو اور محمد چوہدری کو نکاح کی مبارکباد پیش کی۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ بہترین زندگی گْزاریں گے۔آخر میں فواد چوہدری نے بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کو دْعائیں بھی دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں