اسکول اور یونیورسٹیاں کب کھولی جائیں گی ، وزیر تعلیم شفقت محمود نے اہم اعلان کردیا

سکھر(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے۔سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا، تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے، یکم فروری سے ملک بھر میں پرائمری اسکول اور یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل کا کا آغاز ہورہا ہے لیکن ہم صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے۔وزیر اعظم کے سندھ سے متعلق بیان کی وضاحت کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ سندھ ہمارا اپنا صوبہ اور پاکستان کا حصہ ہے، ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں، سندھ کی تاریخ اور ورثہ قابل دید ہے،

وزیراعظم کے کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں۔واضح رہے کہ نویں ، میٹرک، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے بچوں کے لئے اسکولوں اور کالجز میں تدریسی عمل 18 فروری سے شروع ہوچکا ہے اور یکم جنوری سے اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے بچوں اور یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی عمل ایس او پیز کے تحت شروع ہوجائے گا۔دوسری جانب سندھ کےمحکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے یکم فروری بروز پیرسے کھولنےکےفیصلے کی توثیق کردی ہے۔ اسکولوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھولنےکی ہدایت کی گئی ہے۔سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال بغیرامتحانات کےطلباءکوپاس نہیں کیاجائےگا۔15اکتوبر2021سےپہلےکوئی یونیورسٹی اورکالج اپنےداخلےشروع نہیں کرےگا۔ہفتے کووزيرتعليم سندھ سیدغنی کی زيرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس کراچی میں ہواجس میں صوبےکےتعلیمی بورڈزکےچیئرمینز،سیکریٹری کالجز ودیگر نے شرکت کی۔سندھ بھرکے تمام اسکول یکم فروری سےکھولنےکافيصلہ کیا گیا ہے۔امتحانات سےمتعلق فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک کےامتحانات یکم جولائی 2021 سے 15 جولائی کو ہوں گے۔انٹر کے امتحانات 28 جولائی 2021 سے 16 اگست تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عملی امتحانات جون میں لیے جائینگے۔ سندھ کےتمام بورڈز کو امتحانات کےنتائج90روزمیں تیارکرکےدینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ رواں برس تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہونگی اورصوبے میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا۔امتحانات میں ایم سی کیوز کو 50 فیصد کردیا گیا ہے۔3 گھنٹے کے بجائے امتحانات کا دورانیہ اب 2 گھنٹےہوگا۔30 فیصد طویل اور20 فیصد مختصر سوالات دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں