300 کنال بنی گالہ کاحرام گھر 12لاکھ میں حلال کروایاگیا، جے یو آئی رہنما

اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دماغ پر مولانا سوار ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک بیان میں جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کو خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتا ہے،عمران خان کو مولانا فوبیا اور پی ڈی ایم فوبیا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ارکان اسمبلی میں کروڑوں روپے فنڈ تقسیم کرنا ہارس ٹریڈنگ اور سیاسی رشوت ہے۔عمران خان کا اوپن بیلٹ پر سینیٹ الیکشن کرنے پر زور لگانےکا مقصد شفافیت نہیں بلکہ اپنے پیاروں لاڈلوں کو سینیٹ میں کامیاب کرانا ہے،

خفیہ بیلٹ کی صورت میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عمران خان کے لاڈلوں کو ووٹ دینے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا پر کرپٹ کاالزام لگاکر اپنی اخلاقی کرپشن کو چھپا ناچاہتے ہیں،کابینہ میں چینی، آٹا، ایل این جی چور اور دوائی چور نہیں بیٹھے کیا ؟ان کاکہنا تھا کہ تین سو کنال بنی گالہ کاحرام گھر 12لاکھ میں حلال کروایاگیا۔ دوسری جانب پشاور میں جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جنگ حکومت کیساتھ ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ نہیں، اس سے ہمیں گلے شکوے ہیں اور شکایت اپنوں سے ہی ہوتی ہے، ریاستی اداروں کیساتھ ہماری سوچ کا احترام کیا جائے، اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کو توڑنا چھوڑ دے، حکمراں اپنے مستقبل سےبے پروا ہیں، ان کا مستقبل تاریک ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو وہ بھی ان نااہلوں سے بھرجائے گا، حکمران بےوقوف تھے اور ایسے ہی احمق رہیں گے، اگر اس ملک کو بچانا ہے تو اس حکومت سے نجات دلانا اہم ہے، ملک میں دوبارہ شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا حربہ اب ٹھس ہوچکا ہے، اب نیب خطرے میں ہے، کل آنے والی حکومت اسے ختم کردے گی، نیب افسران حدود میں رہیں، ذاتی دشمنیاں نہ پیدا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں