پی ایف یو جے ورکرز کی پیمر ا آرڈیننس ترمیمی بل مسترد کرنے کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی دھمکی

اسلام آباد(وہاب علوی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے اپوزیشن کی جانب سے پیمر ا آرڈیننس ترمیمی بل مسترد کرنے کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت نے کہاہے کہ حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر اس بل کومنظور کرائے ۔ گزشتہ روزپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) اور آر آئی یوجے ورکرز نے اپوزیشن کی جانب سے پیمراآرڈیننس بل مسترد کرنے کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس کےسامنے مظاہرہ کیا ، احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس ورکرز کےزیرانتظام کیا گیا

جس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز، میڈیا ورکر ز آرگنائزیشن، ینگ پوٹھو ہارجرنلسٹس ایسوسی ایشن اور آل پاکستان میڈیا کونسل کے رہنماوں نے بھرپور شرکت کی ،مظاہرے کی قیادت پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت، نائب صدر طاہر راٹھورآر آئی یوجے ورکرز کے صدر یاسر شیخ، سیکرٹری جنرل عاطف شیرازی نے جب کے کارکنوں کے کثیر تعداد نے شرکت کی ، آرڈیننس مسترد ہونے کے خلاف شرکا نے نعرہ بازی کی ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت نےکہاکہ اپوزیشن جماعتیں غریبوں اور ورکرز کے حقوق کی بات کرتی ہیںمگر اپوزیشن نے ترمیمی بل کو مسترد کر کے ورکرز کے خلاف سازش کی ہے ۔ اس بل کے ذریعے میڈیا ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکتا تھا انہوںنے سینٹ میں پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن ، جمعیت علمائے اسلام کے ارکان کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ خاص طور پر پیپلز پارٹی کے شیریں رحمان ، رضابانی و دیگر ارکان سے توقع نہیں کی جاسکتی تھی کہ وہ بل کو مسترد کرنے میں کردار ادا کریں ۔ پرویز شوکت نے کہاکہ ہر قیمت بل کو منظو رکروائیںگے اگر اس بل کو سینٹ میں دوبارہ پیش نہ کیا تو پارلیمنٹ ہائوس کے دن رات کا بھو ک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ یہ احتجاجی مظاہرہ حکومت کےبجائے اپوزیشن کے رویہ کے خلاف کیا جارہا ہے ،اگر اپوزیشن کو اس بل میں کوئی خامی نظر آئی بھی تھی تو اس کو ترمیم کے ذریعے دور کیا جاتا۔

حکومت اس بل کو پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں منظور کرائے انہوںنے کہاکہ اگر اس بل کو منظور نہ کیا گیا تو ہم پارلیمنٹ کے سامنے دن رات کابھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے اور جلد اس کالائحہ عمل طے کیا جائے ۔پی ایف یو جے ورکرز کےنائب صدر طاہر راٹھور نے کہاکہ یہ بل کوئی مراعاتی بل نہیں بلکہ میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کا بل تھا جسے اپوزیشن نے مسترد کر کے بڑی زیادتی کی ہے ۔ میڈیا فورتھ پلر کے مرکزی رہنما مظہر اقبا ل نے کہ کہ بل کو دوبارہ پیش کر کے ورکرز کے حقوق کی ضمانت دی جائے انہوںنے پرویز شوکت کی جدو جہد کو سراہتے ہوے کہاکہ پرویز شوکت کی پوری زندگی ورکرز کے حقوق کےلیے جنگ لڑی ہے ان کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہے ۔ آرآئی یوجے کے صدر یاسر شیخ نے کہاکہ ہم ورکرز کے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ ورکرز کے حقوق پر کسی قسم کو کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرے میں سابق صدر آر آئی یوجے ورکرز نمود مسلم، سابق سیکرٹری جنرل آر آئی یوجے ورکرز کاشان اکمل، سیکرٹری جنرل آر آئی یوجے ورکرز عاطف شیرازی، ینگ پوٹھو ہار ایسوسی ایشن کے صدر انوار اللہ، آل پاکستا ن میڈیا کونسل راولپنڈی کے چئیرمین ظفر ستی و دیگر صحافی رہنماوں نے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں