معروف خواجہ سرا رمل علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، پی ٹی آئی میں اہم عہدہ دیدیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی ٹرانس جینڈر ماڈل و اداکارہ رمل علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی،ویلفیئر ونگ کی رکنیت ملنے پر رمل علی کا کہنا ہے کہ اپنے جیسوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی۔حال ہی میں تشددکاشکارہونے والی پاکستان کی ٹرانس جینڈر ماڈل واداکارہ رمل علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی، رمل علی کو پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کی رکنیت مل گئی۔رمل علی کو ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی ہے، اداکارہ کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے صدر کا معاون تعینات کیا گیا ہے۔رمل علی کا کہنا ہے کہ تحریک

انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے، اپنی کمیونٹی کے افراد کی بہتری کے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گی۔خیال رہے خواجہ سرا اکثر ناچ گانے اور جنسی بدفعلی جیسی برائیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کو روزگار کے مواقع نہیں ملتے۔ وہ اگر کسی کے گھر میں کام بھی کرتے ہیں تو مالکان ان کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور اکثر ان کو کام پر رکھا ہی نہیں جاتا۔ یہ تمام تر سہولیات سے محروم لوگ ہیں۔ یاد رہے پاکستان میں جہاں خواجہ سرا مشکلات کا شکار ہیں وہاں ان کو مختلف شعبوں میں نوکریاں بھی مل رہی ہیں،حال ہی میں خواجہ سراؤں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم رہنے والی اور پولیس میں بھرتی ہونے والی ریم شریف کا پے اسکیل 14 ہے اور ریم کی تنخواہ بھی اسی کے مطابق مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل میں ایک خواجہ سرا کو نیوز کاسٹر بھی مقرر کیا گیا تھا۔سندھ میں ہائیکورٹ میں ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت ایک قانون پاس کرنے جارہی ہے جس کے تحت خواجہ سرائوں کو معاشرے میں خصوصی پروٹوکول ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں