ملتان میں لینڈ کروزر چلانے والا5سالہ بچہ معروف سیاستدان کا پوتا نکلا

لاہور (نیوز ڈیسک) لینڈکروزر چلانے والا 5 سالہ بچہ معروف سیاستدان کا پوتا نکلا۔بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق ننھا ڈرائیور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ 269 سردار اظہرعباس چانڈیہ کا پوتا ہے۔پانچ سالہ بچے فہد کے والد مظہر عباسی ایم پی اے اظہر چانڈیو کے بہٹے ہیں اور چانڈیہ چوک منڈا مظفر گڑھ کے رہائشی ہیں۔فہد کے داد اور صوبائی رکن اسمبلی چانڈیہ بھی ن لیگ کے مبینہ فارورڈ بلاک کا حصہ ہیں۔انہوں نے گذشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی جس وجہ سے وہ خبروں کی زینت بنے رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 5 سالہ بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق بچے کو ٹریس کرکے گاڑی کو ایم وی او 115 کے تحت بند کیا گیا، گاڑی کو ٹریس کرنے کے لیے چیف ٹریفک آفیسر کے

حکم پر دو اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کے والد نے ازخود پیش ہوکر سی ٹی او ملتان کو اپنا بیان قلمبند کرایا، بیان حلفی میں والد نے یقین دہانی کروائی کہ بچہ آئندہ گاڑی نہیں چلائے گا۔بچے کے والد مظہر عباس نے پولیس کو بتایا کہ ان کا 5 سال کا بیٹا فہد ان کی غیر موجودگی میں گاڑی لے کر نکل گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 5 سالہ بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔معاملے کو سلجھانے کے لئے ملتان ٹریفک پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر شہریوں سے گاڑی کے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل تھی۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے گاڑی کا نمبر اور مالک کی شناخت ہو گی، جس پر مالک اور کم عمر ڈرائیور کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں