8یا 10روپے نہیں بلکہ فی لیٹر پٹرول کتنا مہنگا ہونے جارہا ہے،ہوشرباتفصیلات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پٹرول 12روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک بار پھر بری خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی جس میں پیٹرول 12 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 21 روپے 56 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر 23 روپے 9 پیسے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت لیوی میں اضافہ نہ کرکے مجوزہ اضافے کو بہت کم سطح پر بھی لاسکتی ہے یا لیوی میں معمولی کمی سے پیٹرولیم

مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو برقراربھی رکھ سکتی ہے۔یہاں پر یہ بھی واضح رہے حکومت رواں سال جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 بار اضافہ کرچکی ہے، 15جنوری کو اوگرا کی سمری پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے اضافے، مٹی کے تیل کی قیمت میں3 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اسی طرح حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ بھی اضافہ کردیا ہے۔ بجلی کی مد میں عوام پر 200 ارب کا اضافی بوجھ بڑھ جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی اشیائے ضروریہ جن میں دالیں، گھی صابن، دودھ اور مشروبات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں