حکومت نے ہزاروں نوکریوں کا اعلان کردیا، لیکن کس شعبے میں ؟عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں 37 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دے دی اور وزیراعلی سندھ نے محکمہ ریونیو کو ہدایت جاری کردی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دی گئی، صوبے میں یونین کونسل اور متعلقہ سطح پر 37 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی جائیگی۔کابینہ نے نثار کھوڑو، سید سردار شاہ اور سعید غنی پرمشتمل تین کمیٹی تشکیل دی جو کہ نئی بھرتی پالیسی فائنل کرے گی۔

سندھ کابینہ نے 2020 میں ہونے والی بارشوں سے متاثرہ افراد کے لئے امداد کی بھی منظوری دی، متاثرین کے لئے چار ارب دو کروڑ سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ متاثرین کو موبائل بینکنگ کے ذریعے رقم ادا کی جائے گی، وزیراعلی سندھ نے محکمہ ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو پندرہ دن میں رقم ادا کردی جائے۔سندھ کابینہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے رولز میں ترمیم اور لوکل گورنمنٹ رولز الیکشن ایکٹ کے مطابق کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں