مریم نواز نے لیگی اراکین اسمبلی کو بڑی دھمکی دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے استعفے نہ دینے والوں کو دھمکی دی ہے کہ جو استفعیٰ نہیں دے گا اس کے گھر کا میں گھیراؤ کراؤں گی۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے موقف اور بیانئے میں واضح تبدیلی آنا شروع ہو چکی ہے۔اسلا آباد میں ن لیگ کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔نائب صدر شاہد خاقان عباسی ہیں ۔صدارت مریم نواز نے کی۔میڈیا کو بریفنگ بھی مریم نواز نے دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ تین ارکان اسمبلی کو بڑی ڈانٹ پڑی۔ایک کا تعلق لاہور سے

اور دیگر دو کا فیصل آباد اور جنوبی پنجاب سے ہے،جن تین ارکان اسمبلی کی کلاس لی گئی۔ان سے پوچھا کہ آپ لوگ کو کیوں کہتے پھر رہے ہیں کہ ہم استعفیٰ نہیں دیں گے۔جو استفعیٰ نہیں دے گا اس کے گھر کا میں گھیراؤ کراؤں گی۔ہم ان کو پارٹی سے فارغ کر دیں گے۔واضح رہے کہ ن لیگ نے اپنی جماعت کے تمام اراکین اسمبلی کو استفعے جمع کروانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تمام ن لیگی ارکان نے پارٹی قیادت کو استفعے جمع کروا دیے ہیں، ارکان کو ہدایت کی کہ کوئی رکن براہ راست اسپیکر اسمبلی کو استعفیٰ جمع نہیں کروائے گا، اسپیکر کو استعفے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی قیادت نے اپنے ارکان کے لئے استعفے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔ ہمارے ارکان نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرا دیے ہیں جن پر حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی۔ استعفیٰ پارٹی کی ہدایت کے مطابق طے شدہ تاریخ کو سپیکرقومی اسمبلی کو جمع کروائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں