چینی سفیر کا جیل میں قید شہباز شریف کو خط، تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چینی سفیر کا خط عدالت میں پیش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران شہباز شریف نے چین کے سفیر کا خط بھی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر سے مخاطب ہوتے ہوئے استفسار کیا کہ میاں شہباز شریف آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟۔شہباز شریف نے کیا میں ایک خط دینا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چین کے سفیر کا خط عدالت میں پیش کر دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ چین کے سفیر نے میرے نام خط لکھا ہے۔جس میں میرے منصوبوں کی تعریف کی گئی ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ ایک قیدی کو چین کا سفیر خط لکھ رہا ہے جو کسی اعزاز سے کم نہیں۔2 سال سے میرے اوپر الزامات بوچھاڑ ہو رہی ہے۔اس کے باوجود چین کے سفیر میری تعریف کر رہے ہیں۔عدالت میں چین کے سفیر کا خط پڑھنے پر پراسیکیوشن نے اعتراض کر دیا۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ خط کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔عدالت کا وقت ضائع نہ کیا جائے۔فاضل جج نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کو پہلے بھی کہا ہے کیس سے متعلق بات کریں۔جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ میرے منصوبوں کو دنیا مان رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں تعینات سابق چینی سفیر سن وی تانگ نے کہا تھا کہ چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہرآزمائش پر پورا اترے ہیں ،چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،خوشی ہے کہ دوطرفہ سیاسی اور معاشی تعاون سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔سابق چینی سفیر سن وی ڈانگ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو خط لکھا ۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست اور سٹریٹجک پارٹنر ہیں ۔چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں ،چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،خوشی ہے کہ دوطرفہ سیاسی اور معاشی تعاون سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں