کوروناوائرس مردوں کو بانجھ بناسکتا ہے، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے سائنسدانوں نے انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ مردوں میں بانجھ پن پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مردوں کی صحت کے حوالے سے بھی عالمگیر خطرہ قرار دے دیا ۔اخبار کے مطابق نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا مردوں میں موجود افزائش نسل کے نظام کو چار مختلف طریقوں سے نشانہ بنا کر انہیں بانجھ بنا دیتا ہے۔کورونا وائرس مردوں کے اسپرمز کی شکل ہی بدل دیتا ہے جس کے باعث وہ بیضوں سے اختلاط کی صلاحیت سے محروم ہو جاتے ہیں۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس

مردوں میں موجود تولیدی نظام کو نشانہ بناتا ہے۔کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے متعلق شائع شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مردوں کے افزائش نسل کے ٹشوز کو مستقل بنیادوں پر نقصان پہنچا کر انہیں بانجھ بنانے کا سبب بھی بنتا ہے۔طبی میگرین میں شائع شدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس ہارمونز کے لیولز میں خرابی پیدا کردیتا ہے جس کی وجہ سے افزائش نسل کی صلاحیت نشانہ بن جاتی ہے۔اوپن بائیولوجی میں شائع شدہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ذہنی دبا کے ذریعے بھی مردوں کو نشانہ بناتا ہے۔ اس طریقے میں انسانی جسم میں آکسیڈیٹو اسٹریس بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جو مردوں کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں