اداکارہ میرا شادی کرنے کیلئے تیار، تاریخ بھی بتادی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویب شو کے دوراناداکارہ میرا نے بتایا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں شادی کرنے جارہی ہیں تاہم انہوں نے اپنے ہمسفر کا نام بتانے سے گریز کیااور کہا کہ یہ ایک سرپرائز ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی ،ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن دونوں ممالک کے خراب تعلقات کی وجہ سے وہ پیشکش قبول نہ کر سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں