عمران خان کو جواب دینا ہوگا، پانامہ کی طرح براڈشیٹ بھی فراڈ ہے،احسن اقبال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کےسیکریٹری جنرل احسن اقبال نےکہاہے کہ اگر بلاول بھٹو کے پاس وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے عددی اکثریت ہے تو سامنے لائیں۔ہماری لڑائی عمران خان سے نہیں نیو فاشزم سے ہے۔شیخ عظمت سعید کو چاہیئے کہ وہ خود کو براڈ شیٹ کےلئے بنائی گئی کمیٹی سے الگ کر لیں۔پارٹی سیکریٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ بلاول بھٹو کے پاس وزیر اعظم کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی لانے کےلئے مطلوبہ نمبرز ہیں تو سامنے لیکر آئیں۔ سینیٹ میں اکثریت ہونے کا باوجود ہم کامیاب نہی ہو سکے تھے۔

احسن اقبال کاکہناتھاکہ اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے ملازمین کو پی آئی اے میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کے بعد وزیراعظم اور وزیر ہوا بازی کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔احسن اقبال نےکہاکہ تحریک انصاف کا طرز حکمرانی شکر ہےسے شروع ہو کر شکر ہے پر ختم ہوجاتاہے۔پانامہ کے بل پر اقتدار میں آنےوالوں کو براڈ شیٹ کے پیچھے چھپنے نہی دیں گے۔براڈ شیٹ کیس پانامہ ٹو کی طرح ہی ہوگا کیونکہ پانامہ بھی فراڈ تھا اور براڈ شیٹ بھی فراڈ ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کا دفاعی بجٹ کا اضافہ ہمارے کل دفاعی بجٹ کے برابر ہو جائے تو ہم اس کا کیسے مقابلہ کر سکیں گے، ہمیں بھارت سے مقابلہ کرنے کے لئے اس سے زیادہ ترقی کرنا ہو گی، آج لوگ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بھول کر اپنی نوکریاں اور چھت بچانے میں مصروف ہیں۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ براڈشیٹ والے معاملے میں کچھ لوگوں کے مفادات وابستہ تھے، براڈ شیٹ بھی پانامہ کی طرح فراڈ ہی ہو گا، براڈ شیٹ معاہدے کی تحقیقات کرنے والا شخص اس وقت نیب کا ہی ملازم تھا تو انہوں نے کیا تحقیقات کرنی ہیں، ایسے لوگوں کو لانے کا مقصد اس معاملے کو کوراپ کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پرانی تجویز ہے، ن لیگ سمجھتی ہے کہ اگر بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبرز ہیں اور اتنے اراکین موجود ہیں تو پیش کریں، سینیٹ میں بھی ہمارے نمبرز پورے ہونے کے باوجود تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تھی، فیصلہ کن لانگ مارچ اور اقدام ہی اس حکومت کو ختم کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں