فی یونٹ بجلی کتنی مہنگی ہونے جارہی ہے؟حکومت نے عوام کی کمر توڑنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوادی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوادی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی درخواست پر نیپرا فیصلہ دے گا، اور نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد یا بغیر سماعت کے فیصلہ دے سکتا ہے تاہم امکان ہے کہ نیپرا حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد ہی فیصلہ دے گا۔وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے دو روز قبل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مشکل ترین دور میں پاور سیکٹر کو سبسڈی دی گئی تاہم اب ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ بجلی

مہنگی کرنے جارہے ہیں، اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دے رہے ہیں۔وفاقی کابینہ بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے چکی ہے، کابینہ سے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ نیپرا نے بجلی 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا تھا، تاہم حکومت نے بجلی 3 روپے 30 پیسے کی بجائے ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ رواں ماہ ہی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس کے تحت اکتوبر کے لئے 29 پیسے اورنومبر کے لئے76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں