پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر،43افراد جان کی بازی ہار گئے،صورتحال تشویشناک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 43 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 765 لاکھ02 ہزار 380 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 927 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک

سندھ میں 2 لاکھ39 ہزار 935 ، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار 925، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 945، اسلام آباد میں 40 ہزار 629، بلوچستان میں 18 ہزار 715، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 770 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد35ہزار063 ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 247 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں ایک ہزار 737 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 508 ہوگئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 537 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 875، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 826، اسلام آباد میں 463، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 252 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں