100 تا 300 یونٹس والے صارف کو اب کتنا بل ادا کرنا پڑیگا؟ہوشربا تفصیلات منظرعام پر آگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک) بجلی کی قیمت میں ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ اضافے سے تمام صارفین متاثر ہوں گے۔پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارف کو 100 روپے کے بجائے 197 روپے 50 پیسے ادا کرنے ہوں گے جبکہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 579 روپے کے بجائے 774 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 101 سے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارف کو 1622 روپے کے بجائے 2012 روپے دینا ہوں گے جبکہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارف کا بل 3060 روپے کے بجائے 3645 روپے ہو جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر عمر ایوب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بجلی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 18پیسے کا اضافہ بنتا تھا، لیکن کم بوجھ ڈالا جارہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر200ارب کا بوجھ بڑھے گا۔دوسری جانب سابق وزیر پانی وبجلی مصدق ملک نے کہا کہ حکومت ملک کے اوپر بوجھ ہے ، کیونکہ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں آئی، اس لیے ان سے کچھ نہیں ہورہا ہے، بلکہ جو کچھ بھی ہورہا ہے اس کے ذمہ دار ہم ہیں، اس لئے ان کو چاہیے ہمیں حکومت واپس کردیں،حکومت جب اپنی پالیسی کے ذریعے ڈالر کیخلاف ایک روپے کی قدر کم کرتی ہے تو عوام کو بجلی کے بل میں اس کی قیمت 3ارب دینا پڑتی ہے، حکومت نے50 سے 70روپے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گرائی ہے۔جس کے تحت سالانہ بنیادوں پر 200 ارب لوگوں کی جیبوں سے نکالے ہیں۔ یہ الزام لگاتے تھے کہ اسحاق ڈارنے ڈالر کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھا ہوا تھا، اس کی وجہ سے لوگوں کی جیبوں میں 150سے 200 ارب سالانہ جارہے تھے، ہمارا فیول جس سے ہم بجلی کے کارخانے چلاتے ہیں وہ باہر سے ڈالر میں خریدا جاتا ہے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام سے لوگوں کی جیبوں سے پیسا نکالا جاتا ہے، یہ بھی ان کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ ایل این جی پر کارخانے نہیں چلائے وہ نہیں چلائے گئے، اس کی وجہ سے 35 سے 40 روپے ماہانہ لوگوں کے بلوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے ایل این جی کی بجائے فرنس آئل کا کارخانہ چلایا، فرنس آئل پر کارخانے ایک لابی نے چلوائے جس نے ڈاکا مارا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں