وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے امریکی صدر کیلئے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن کیساتھ مل کر پاک امریکا تعلقات میں بہتری کیلئے کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ معاشی و اقتصادی معاملات پر کام کرنے کا خواہشمند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خطےاوردنیاکےامن کےفروغ کیلئےملکر کام کرناچاہتےہیں ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ جو بائیڈن کو حلف لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جوبائیڈن کیساتھ مل کر پاک امریکا تعلقات میں بہتری کیلئے کام کرنے کے خواہاں ہیں،

امریکہ کے ساتھ معاشی , اقتصادی، ماحولیاتی تبدیلیوں ، صحت ، کرپشن کے خاتمے اور امن و امان قائم کرنے کے معاملات پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔یاد رہے کہ جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جوبائیڈن نے باقاعدہ طور پر امریکی صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس واشنگٹن میں ہوئی حلف برداری کی تقریب میں امریکا کے چیف جسٹس نے جوبائیڈن سے صدارت کا حلف لیا۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ آج کا دن امریکا کی جمہوریت کا دن ہے، آج امیدوار نہیں بلکہ ایک مقصد کی کامیابی منا رہے ہیں، جمہوریت بہت قیمتی ہونے کے ساتھ نازک بھی ہے۔کچھ دن قبل کیپٹل ہل پر حملے نے جمہوریت کی بنیادیں ہلا دیں۔ جمہوریت ایک بار پھر بچ گئی، ہم جمہوریت کی بنیادوں کی مضبوطی اور بحالی کیلئے کام کریں گے، آج شخصیات کی نہیں جمہوریت اور جمہوری عمل کی فتح ہوئی ہے، میں امریکی آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔ امریکا کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جس کا مقابلہ کریں گے۔ ہم جنگوں اور مشکل حالات میں ملکر مقابلہ کیا۔امریکا عظیم لوگوں کا ملک ہے ہمارے درمیان بہترین روابط ہیں ، میں دعوت دیتا ہوں ہر امریکی میرے ساتھ شامل ہوجائے۔ ہم مل کر نسل پرستی اور شدت پسندی کو شکست دیں گے، نسلی امتیاز کے خاتمے کا خواب اب ٹالا نہیں جاسکتا۔ سفید سیاہ فارم کی تفریق ختم کرنی ہے۔ کورونا وباء سے امریکا میں جتنی جانیں چلی گئیں اتنا

نقصان جنگوں میں نہیں ہوا۔ کورونا وباء کے باعث امریکا میں بے روزگاری بڑھی اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا، تمام چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے، ہم کورونا وباء اور دہشتگردی کو ملکر شکست دیں گے۔دنیا امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، ہم مضبوط پارٹنرزثابت ہوں گے۔اختلافات کو جنگ میں نہیں بدلنا چاہتے۔ اختلافات کو بغیر لڑائی اور تشدد کے شکست بھی دی جاسکتی ہے۔ جانتا ہوں ہمیں تقسیم کرنے والی طاقتیں گہری اور ایک حقیقت رکھتی ہیں۔ دنیا کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنائیں گے۔ واضح رہے جوبائیڈن نے امریکا کے46 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

کیپٹل ہل میں امریکی پارلیمان کی عمارت کے مغربی دروازے کے باہر منعقدہ تقریب میں جوبائیڈن نے صدر اور کمیلا ہیرس نے نائب صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے پہلے نائب صدر کمیلاہیرس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ان سے امریکی سپریم کورٹ کی جج جسٹس سونیا مارایا نے حلف لیا جس کے بعدامریکا کے چیف جسٹس نے جان رابرٹ نے جوبائیڈن سے امریکا کے 46صدر کے عہدے کا حلف لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں