مسافر بس الٹ گئی، متعدد افراد بارے انتہائی افسوسناک اطلاعات موصول

بیلہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کی لسبیلہ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بیلہ کے قریب لسبیلہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حادثے میں 15 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں بیلہ سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جو 8افراد موقعہ پر جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے دو لیویز اہلکار ہیں جبکہ 20افراد شدید زخمی ہیں اور دیگر لوگوں کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال پہنچانا شروع کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے کی شکار بس پنجگور سے کراچی جا رہی تھی جس کا بیلہ میں نمنی چیک پوسٹ کے قریب ایکسیڈنٹ ہو گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھند زیادہ تھی اور بس انتہائی تیز رفتاری سے جا رہی تھی اور کنٹرول نہ ہونے کی صورت میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ارد گرد کے لوگ موقعہ پر پہنچے اور حادثے کا شکار افراد کی مدد کی جبکہ ریسکیو ٹیم کو مدد کے لیے بلایا گیااور ریسکیو ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی۔کراچی جانے والی یہ بس نمنی چیک پوسٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس صورت میں 8افراد جاں بحق اور 20افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمی افراد میں سے کئی لوگوں کی حالت زیادہ تشویشناک ہے۔حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیااور ڈرائیور سے متعلق بھی ابھی تک کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی کہ وہ زندہ بچ گیا ہے کہ نہیں۔یاد رہے کہ دھند کی موجہ سے موٹروے بند ہے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے ہی زیادہ ٹریفک چل رہی ہے اور تیز رفتاری کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر اکثر حادثے پیش آ جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں