پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں صرف کتنے لوگ تھے، جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر تین ہزار لوگ جمع ہوئے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہیں اجازت دی گئی تھی کہ ریڈ زون میں جتنے لوگ لاسکتے ہو لاؤ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تی ہزار لوگ جمع ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ جس اسمبلی پر مولانا فضل الرحمن جھوٹ، فراڈ اور لعنت بھیج رہے تھے، اسمبلی میں اس کا لیڈر عمر کوٹ چارٹر جہاز میں سیٹ جیتنے پر جشن منانے گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتنا بڑا تضاد، قوم سے کتنا بڑا دھوکا اور فراڈ ہے، ان کے لانگ مارچ تک مزید 600 کیمروں کا انتظام کرنے لگے ہیں ورنہ انہی کے 1800 کیمرے ٹھیک کروائے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ سرحد، گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین اور دیگر علاقوں سے لوگ آئے، ویگنیں، بسیں، ڈی ایس این جیز زیادہ تھیں، لیڈر بڑے تھے، جھنڈے زیادہ تھے لیکن کارکن نہیں تھے، کارکنوں نے السلام علیکم کہا۔مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ میں دینی طلبہ کے ساتھ ہوں، یہ چاہتے ہیں کہ طلبا گن اٹھائیں، جب طلبا نے گن اٹھائی تھی اس وقت آپ مشرف کے ساتھ تھے۔انہوں نے کہا کہ جب دینی طلبہ نے گن اٹھائی ہوئی تھی تو خیبرپختونخوا کے وزیراعلی اکرم خان درانی اور مولانا فضل الرحمن جس اجلاس میں جنرل پرویز مشرف اور جنرل نثار ہوتے تھے، وہاں میں بھی ہوتا تھا، اس وقت آپ کو دینی طلبا یاد نہیں آتے تھے، آج آپ کا درد سیریس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج قوم نے آپ کے ساتھ جو کیا ہے آپ اسی کے قابل ہیں کیونکہ آج صرف تین ہزار لوگ نکلے تھے۔دوسری جانب سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ اور رہنما جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں ہے طاقتور اداروں نے انتخابات پر قبضہ کیا اور ڈفلی والے کو ملک پر مسلط کردیا۔ پورا پاکستان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گا اور حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں، اسرائیل اور ہندستان کے فنڈز سے الیکشن لڑا ، ہندوستان اور اسرائیل پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کے ایجنٹس کو وزیراعظم بنایا گیا ہے،دنیا نے دیکھا کہ مسجد کے ائمہ کو 10 ہزار دینے کی کوشش کی گئی تاہم علما نے انکار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں