حکومت نےپاک فوج کے سابق جنرل بلال اکبر کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کرکے لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کیا ہے۔روزنامہ دی نیوز کی خبر کے مطابق وہاں پر راجہ علی اعجاز دو سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف 2017 سے فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے دی نیوز کے مطابق حالیہ برسوں میں سعودی عرب اور ہندوستان کے بھارت کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گذشتہ سال کے آخر میں بھارت آرمی چیف پہلی بارسعودی عرب کا دورہ کیا۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ جنرل ر بلال اکبر کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ پٹڑی پر لانا ہوگا اور تعلقات کو مزید خراب ہونے سے بچانا ہوگا۔سفارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کچھ عہدیدار مملکت کی طرف سے اعلی مندوب وفود کی توقع کر رہے تھے لیکن اس سلسلے میں کسی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ، جس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا ایک دورہ بھی شامل ہے ، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ رواں ماہ دورہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں