بھارت منہ دیکھتا رہ گیا، چین نے بھارتی علاقے پر قبضہ کرکے اپنا رہائشی علاقہ تعمیر کرلیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت منہ دیکھتا رہ گیا، چین نے بھارتی علاقے پر قبضہ کر کے رہائشی علاقہ تعمیر کر لیا، چین نے اروناچل پردیش کے ساڑھے چار کلومیٹرا ندر نیا علاقہ آباد کر لیا، علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ ملٹری بیس بھی تعمیر کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چین نے اروناچل پردیش میں گاؤں تعمیر کرلیا، بھارت نے متنازعہ علاقے پر برسوں قبضہ برقرار رکھا، تاہم چین نے متعدد علاقے بھارت کے قبضے سے واگزار کروالئے ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ

تصاویر سے صاف واضح ہورہا ہے کہ چین نے بھارت کے زیر قبضہ علاقے کے ساڑھے چار کلومیٹر اندر گاؤں تعمیر کیا ہے۔ جو ضلع بالائی سبانسری میں دریائے ٹساری چو کے کنارے واقع ہے چین نے علاقے میں نہ صرف سڑکیں بھی تعمیر کی ہیں بلکہ ملٹری پوسٹ بھی قائم کی ہے۔ اس سے قبل چین لداخ کے علاقے میں بھی بھارت کے زیر قبضہ متعدد علاقے واگزار کرچکا ہے، گزشتہ سال جون میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان لڑائی میں بھارت کے بیس اہلکار مارے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں