حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے کتنے کھرب کمائے گئے

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے ماہانہ پٹرول مہنگا ہونے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا 6ماہ میں پٹرول 34روپے مہنگا کرکے 13کھرب روپے کمائے گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے ماہانہ پٹرول مہنگا ہونے کی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور کہا 6 ماہ میں پٹرول 34 روپے مہنگا کرکےحکومت نے 13 کھرب روپے کمائے اور عوام پر تیل کی نرخوں کی مد میں ماہانہ 82 ارب 16 کروڑ روپے اور سالانہ891 ارب کا بوجھ ڈالاگیا۔,اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ 30 روپے لیویز کو ٹیکسز میں شامل کرنے کے باعث پٹرول مہنگا ہورہا ہے اور تمام ادارے خسارے میں اے ٹی ایمزمزے میں ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں اور مہنگائی کےسونامی سے عوام کی جیبوں پرہرماہ کھربوں روپےکاڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کو این آر او دیا گیا، عمران نیازی کے سیاہ کارنامے عوام کو پتا لگ چکے ہیں، تمام ادارے خسارے میں ہیں لیکن وزیرا عظم کے اے ٹی ایمز مزے کر رہے ہیں، عوام کو بہت جلد اس سلیکٹڈ سے چھٹکارا ملنے والا ہے۔اسماعیل راہو کاکہنا تھا کہ اب چور جیل میں ہیں، نہ چوروں کی حکومت ہے، پھر بھی نہ ملازمتیں نہ ترقیاتی کام ہورہے ہیں، امین اور صادق بتائے گا کہ یہ کھربوں روپے کس کے جیب میں جا رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ جہاز پکڑا گیا، دنیا میں پاکستان کو بدنام کروایا،نا اہلوں نے ایک کروڑ لوگ بیروزگار کردیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں