جے یو آئی ف رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمے کے اندراج کا فیصلہ

پشاور(نیوز ڈیسک) فوج کے خلاف تقریر کرنے پر جے یو آئی کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے دائرہ کار قبائلی اضلاع تک وسیع کردیا ہے مفتی کفایت اللہ کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمے کے اندراج کا فیصلہ کیا ہے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کی حکومتوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی گرفتاری کے لئے قبائلی اضلاع تک توسیع کردی گئی ہے قبائلی اضلاع ،

پاک افغان طورخم بارڈر ، ائیر پورٹس سمیت مختلف مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے مدد کی جائے ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ان کا نام ممکنہ طور پر ای سی ایل فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت مقدمے کے اندراج کی منظوری بھی دی گئی ہے مفتی کفایت اللہ کی تصویروں سمیت تمام تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں