الیکشن کمیشن کے سامنےپی ڈی ایم کے احتجاج میں شامل ہونگے یا نہیں ، بلاول بھٹو نے بتادیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، یہ منفی خبریں ہیں اگرکوئی حقیقت ہوتی تو عوام کے سامنے ہوتی، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں مطالبہ کریں گے کہ فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام تاریخی مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں، ایک ماہ میں کئی بار پیٹرول کی قیمت بڑھانا ناانصافی ہے، غریب کی بات کرنیوالی

حکومت غریب دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان میں غربت کی شرح پورے خطے میں سب سے زیادہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں، پاکستان کے عوام کیوں ان کی نالائقی اور غریب دشمن پالیسی کا بوجھ اٹھائیں، غریبوں کے ساتھ ظلم کب تک جاری رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے اسپتالوں کو زبردستی ضبط کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا، وفاقی حکومت کا اقدام عدالتی احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے، این آئی سی وی ڈی میں مریضوں کو مفت دوائیں دی جارہی ہیں، وفاق کے اقدام سے غریب ادویات اور ڈاکٹرز پنشن سے محروم ہوجائیں گے، پیپلزپارٹی حکومت نے ڈاکٹرز کی ملازمتیں مستقل اور اچھی تنخواہیں دیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے سردیوں میں گیس بحران پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی گیس پر سب سے پہلے حق صوبے کا ہے، سندھ کو مطلوبہ مقدار میں گیس فراہم نہیں کی جارہی، گیس کی کمی کی وجہ سے انڈسٹریز بند ہورہی ہیں، سندھ کے عوام کو ان کے حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سٹیل ملزکے 10 ہزارملازمین کوبے روزگارکردیا گیا، یہ ظلم کب تک جاری رہے گا، سندھ کے ہسپتالوں کوزبردستی کرنے کے لیے آرڈیننس نکالنا عدالتی فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ کوئی قدم اٹھانے کوتیارنہیں۔ مشکل صورتحال میں ویکیسن ہی واحد طریقہ ہے۔ خطے میں ہم ویکسین کے معاملے پربھی پیچھے ہیں۔ ابھی ہمیں ویکیسن کا انتظارکرنا پڑے گا۔

ہمیں توامید تھی جنوری میں ویکیسن آجائے گی۔ حکومت پرائیویٹ سیکٹرکوویکیسن کے معاملے پرترجیح دے رہی ہے، معاشی صورتحال ہویا صحت،حکومت ناکام رہی، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مستعفی ہونا چاہیے۔فارن فنڈنگ کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ فنڈنگ کیس پرآج تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق تحریک انصاف کرپٹ ترین حکومت ہے۔ 19جنوری کوالیکشن کمیشن سے مطالبہ کریں گے فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے، بتایا جائے کونسے لوگ تھے جنہوں نے فنڈنگ کیں، اگرکوئی بھارتی ،اسرایئلی فنڈنگ کررہا تھا توکوئی وجہ ہوگی، تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے،

الیکشن کمیشن کے سامنے یہ مطالبات سامنے رکھیں گے۔ الیکشن کمیشن پہلے پی ٹی آئی پھردوسروں کا فیصلہ سنائے۔ان کا کہنا تھا کہ 19جنوری الیکشن کمیشن کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔ بیک ڈوررابطوں سے انکارکرتا ہوں، ہمیشہ کی طرح اس طرح کی خبریں پھیلائی جاتی ہے۔ ہم غیر جمہوری قوت نہیں کہ زور سے کام کریں، ہم آئینی و جمہوری طریقے سے وزیراعظم کو ہٹائیں گے، پارلیمان میں وزیراعظم کوہٹانے کے لیے قدم اٹھائیں توکامیاب ہوجائیں گے، وزیراعظم کوآئینی وجمہوری طریقے سے ہٹانے کے لیے ایک پیج پرلائیں گے، آٹا،چینی چوروں کواین آراودیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں