مریم نواز شہباز شریف سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچ گئیں ، بڑااعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے عدالت میں ملاقات کی اور پی ڈی ایم سے متعلق مشاورت کی۔احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف، حمزہ اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔ ایف بی آر نے شہباز شریف کے ٹیکس کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا۔اس موقع پر مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی۔ مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔مریم نواز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، ایک دن یہ تمام کیسز ختم ہوں گے اور ہم سرخرو ہوں گے، ضمنی انتخابات میں جیتیں گے، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا۔مریم نواز نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، براڈشیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آئی ہے، مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ انکے گلے پڑ گیا، یہ اتنے کرپٹ اور چور ہیں براڈ شیٹ سے بھی پیسے مانگے، اب یہ خود پھنس گئے ہیں، قومی خزانہ بھی برباد کیا ملا بھی کچھ نہیں۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے متعلق کہا کہ انہوں نے ان لوگوں کو جس طریقے سے انتقام کا نشانہ بنایا ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے نواز شریف اور جماعت کو نہیں چھوڑا اور ان کے ساتھ کھڑے رہے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اصل میں عمران خان کو شہباز شریف سے خطرہ ہے اور جس سے عمران خان کو خطرہ ہوتا ہے وہ اسے جیل کے پیچھے رکھتا ہے یہ اس کے خوف کی نشانی ہے کیونکہ جتنا نااہل اور نالائق وہ ہے اور اس نے جو ملک کا حال کردیا ہے تو اسے شہباز شریف اپنے متبادل کے طور پر نظر آتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ اسی لیے عمران خان شہباز شریف کو انتخابی میدان سے باہر رکھنا چاہتے ہیں لیکن یہ دونوں بہت جلد باہر آئیں گے۔الیکشن کمیشن پر پی ڈی ایم کے دھرنے میں بلاول بھٹو کی عدم شرکت سے متعلق زیرگردش خبروں کے حوالے سے جب مریم نواز سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں، اس بارے میں آپ پیپلزپارٹی سے پوچھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں