عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزبھی عمران خان کی پالیسیوں کی معترف

اسلام آبادـ(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا۔عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیلنجز کے باوجود پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے نظام میں بہتری آئی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے اصلاحات اور پالیسی میں بہتری کی وجہ سے استحکام آیا۔ موڈیز کے مطابق 2020 میں بینکوں کے منافع میں اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستانی معیشت 2021 میں 1.5 فیصد شرح نمو کی طرف واپس آسکتی ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستانی

حکومت معیشت کا کافی سہارا دے رہی ہے۔ رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار ڈیڑھ فیصد متوقع ہے ۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث معاشی سرگرمیاں معمول سے کم ہیں۔ کووڈ 19 کے باعث غیر فعال قرضوں کا حجم بڑھ سکتا ہے، ترسیلات زر اور مالیاتی نظام میں شمولیت بڑھنے سے بینکوں کے کھاتے بڑھنے کی امید ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی بینکاری نظام کا آوٹ لک مستحکم ہے۔موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت معیشت کو سہارا دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، موڈیز نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال ملکی معاشی ترقی کی ڈیڑھ فیصد رہنے کی توقع ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں