کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج کا خاتمہ کرکے حقیقی جمہوریت بحال کریں گے ، بلاول بھٹو زرداری

مالاکنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھتو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نالائق حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ، عوام جانتے ہیں یہ تبدیلی والے صرف جھوٹ بولتے ہیں ، تبدیلی والے سارے منافق اور دھوکے باز ہیں ، جوبھی وعدے کیے گئے سارے جھوٹے نکلے، پیپلزپارٹی نے عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے کیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میںبلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے سارے دھوکے باز ہیں جنہیں حکومت چلانی نہیں آتی لیکن تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو دھوکا دیا۔

انہوں نے ملاکنڈ کے عوام کو گواہ بنا کر کہا کہ ’کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج کا خاتمہ کریں گے اور حقیقی جمہوریت بحال کریں گے‘۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ’ہمیں یاد ہے جب ملاکنڈ کے نوجوان دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے تھے جب کون کون آپ کی حمایت اور مخالفت میں کھڑے تھے‘۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک عمران خان تب بھی تھا جو دہشت گردوں کا نام لینے سے گھبراتا تھا اور وہ دہشت گردوں کا وکیل بنا ہوا تھا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملاکنڈ کے نوجوانوں نے پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے وقت وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں ناچ رہا تھا جب ہمارے بچے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہورہے تھے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ’اس حکومت میں دہشت گردوں کو رہائی ملی، افسوس کہ ہم شہید ہونے والے اے پی ایس کے بچوں کو ناصاف نہیں دے سکے‘۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے لواحقین کو ملیک میلر قرار دے دیا، یہ کس قسم کا انصاف ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’آج تک کسی شہید کو انصاف نہیں دلا سکے، دہشت گردوں کو قانون کے دائرے میں نہیں لاسکے، ہم اپنے شہیدیوں اور ان کے لواحقین کے آگے شرمندہ ہیں کہ یہ کس قسم کا انصاف ہے جس کی تکرار وزیر اعظم کرتا رہتا ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں